این اے 45 کرم ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کافوج اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ 

Jan 20, 2021 | 21:09:PM
این اے 45 کرم ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کافوج اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب میں فوج اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن  کاکہنا ہے کہ این اے 45 کرم میں پاک فوج تھرڈ ٹائیر کے طور پر فرائض سرانجام دے گی،ایف سی اور پاک فوج پولنگ سٹیشن کے باہر فرائض سرانجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فوج اور ایف سی پولنگ سٹیشنز کے اندر تعینات نہیں ہوں گے،واضح رہے کہ این اے 45 کرم میں پولنگ 19 فروری کو شیڈول ہے۔