امریکاکومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے:ٹرمپ ، وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا

Jan 20, 2021 | 18:33:PM
امریکاکومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے:ٹرمپ ، وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھرکوروناوائرس کوچائنہ وائرس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکاکومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے،نئی آنےوالی حکومت کومضبوط بنیادفراہم کی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس چھوڑ دیا،میری لینڈمیں واقع ایئربیس پرسابق ٹرمپ کو21توپوں کی سلامی دی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 4سال بہترین تھے،سب کاشکریہ اداکرتاہوں،ٹرمپ نے کہاکہ امریکاکومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے،ہم نے امریکی فوج کی تشکیل نوکی،ہم نے نئی خلائی فورس بنائی۔
سابق امریکی صدر نے کہاکہ ہماری معیشت بہترین ہے،دیگرممالک کی طرح ہم بھی کوروناسے متاثرہوئے،9ماہ میں کوروناکی ویکسین بنائی، سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہاکہ امریکی عوام کی محبتوں اورسپورٹ کی شکرگزارہوں۔

دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کا لمحہ آگیا جس کےلئے جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کمالہ ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے۔ نومنتخب صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے 9 بجے ہوگی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے اور صدر مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کااعلان کریں گے۔ 
حلف برداری میں تارکین وطن کیلئے8 سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیئے جانے کا امکان ہے۔
حلف برداری کےلئے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، 25 ہزارنیشنل گارڈز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی سکریننگ کے دوران 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے دو پر دائیں بازو کے انتہاپسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔


نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے ہلاک 4لاکھ امریکیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کی،جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ زخموں کو مندمل کرنے کیلئے ہمیں ان افراد کو یاد رکھنا ہوگا جو وبا کا شکار ہوئے، یہ عمل بعض اوقات تلخ ہوتا ہے مگر اسی طرح ہم زخموں کو مندمل کرسکتے ہیں، غروب آفتاب سے طلوع صبح تک لائٹیں روشن کرکے ان تمام لوگوں کو یاد کریں جنہیں ہم نے کھودیا۔عالمی وبا سے ہلاک افراد کی یاد میں نیویارک کی اہم عمارتیں پربھی سرخ لائٹیں روشن کی گئیں۔