تیزرفتاری اورٹائر پھٹنےسےٹریفک حادثات،13 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

Jan 20, 2021 | 08:41:AM
تیزرفتاری اورٹائر پھٹنےسےٹریفک حادثات،13 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لسبیلہ،شیخوپورہ ،جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری اور گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ٹریفک حادثات میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ لیویز کی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ادھر دوسری جانب  شیخوپورہ کے قریب شرقپور روڑ پرتیز رفتار وین بے قابو ہو کرسیم نالے میں گر گئی ۔حادثے میں دونوں  مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو  حکام کے مطابق امدادی ٹیم نے وین سمیت دونوں افراد کی لاشیں نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر عباس ولد محمد رفیق 38 سال سکنہ وسن پورہ لاہور اور عبدالحمید ولد محمدصادق 58 سال سکنہ پسرور سیالکوٹ شامل ہیں-

تیسرا حادثہ اسلام آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر  پیش آیا جہاں گاڑی ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔