سیاروں کی پریڈ 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے بعد ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سیاروں کی پریڈ 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے بعد ہو گی۔ 28 فروری کی شام کو سورج ڈوبنے کے بعد آسمان ایک نایاب نظارہ پیش کرے گا۔ چھ سیارےسیدھ میں، ایک ہی جگہ پر نظر آئیں گے۔
اایک ساتھ نطام شمسی کے کئی سیاروں کا ایک ہی وقت میں ایک سیدھ میں آنا بہت کم ہوتا ہے اور جب بھی یہ ہوتا ہے تو انسناوں کے لئے یہ نایاب نطارہ ہوتا ہے۔
28 فروری کو ہونے والا نظارہ اتنا نایاب ہو گا کہ فوٹو گرافروں اور فلکیات کے ماہرین کے ساتھ عام لوگوں کو بھی اس کا انتظار ہے۔
کیونکہ ایک ہی وقت میں نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں، اس لئے اس نظارے کو "سیاروں کی پریڈ" بھی کہا جا رہا ہے۔
26 فروری کا سورج ڈوبنے کے فوراً بعد آپ دیکھ سکتے ہیں ایک دلفریب نظارہ
عطارد – افق پر بہت نیچے، غروب آفتاب کے فوراً بعد
زہرہ – چمکدار اور روشن، اسے نظر انداز کرنا ناممکن ہوتا ہے۔
مشتری – بڑا، روشن اور آسمان پر چھایا ہوا دکھائی دے گا۔
زحل – ہلکی سنہری جھلک ،دوربین سے زحل کے حلقے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
یورینس – دھیما، مدھم؛ بہت دوری پر ہونے کی وجہ سے یورینیس نطر تو آئے گا لیکن نمایاں نہیں۔ عام دوربین یا ٹیلی سکوپ سے یورینس بھی بہتر نظر آئے گا
نیپچون – بہت دھیما؛ بہت چھوٹا اور بہت زیادہ دور ہونے کی وجہ سے نیپچون سیاروں کی اتفاقیہ بننے والی قطار میں موجود تو ہو گا لیکن اس کا مکمل نظارہ سرف فلکیات کے ماہر کر سکیں گے یا دوربین سے دیکھنے والے لوگ اسے قطار میں دیکھ سکیں گے۔

سیاروں کی پریڈ کو بہترین انداز سے دیکھنے کے لئے کیا کریں؟
غروب آفتاب کے 30-60 منٹ بعد دیکھیں۔
سیاروں کو قطار کو مغرب سے جنوب مغرب کی طرف صاف افق کے ساتھ دیکھیں۔
زہرہ سے آغاز کریں، یہ آسانی سے نطر آ جائے گا۔ پھر آسمان میں زہرہ کی سیدھ میں / لکیر پر دیگر سیاروں کو تلاش کریں۔ ان مین سے بیشتر آپ کو سادہ آنکھ سے مل جائیں گے۔
زیادہ بہتر نطارہ کرنے کے لئے شہر سے کچھ دور گہرے آسمان (شہر کی روشنیوں سے دور) زیادہ اہم ہیں—خاص طور پر عطارد ک شہروں سے باہر کے علاقوں میں یا شہروں کے مضافاتی کم روشن علاقوں میں اچھا دکھائی دے گا۔
فوٹوگرافی کیلئے ٹِپ
ایک ہی شاٹ میں کئی سیاروں کو کیپچر کرنے کے لیے ٹرائی پوڈ، وائیڈ اینگل لینز، اور شارٹ ایکسپوژر استعمال کریں۔
اپنے کیلنڈر پر ابھی سے 28 فروری کی شام سورج ڈوبنے کے وقت کو مارک کر لیں۔
یہ کائناتی سیدھ ہمیں ایک بار پھر یاد دلاتی ہے کہ ہمارا نظامِ شمسی کتنا متحرک اور خوبصورت ہے۔ اور یہ بھی کہ سب کچھ کتنا منظم ہے، اور اس کے ساتھ یہ بھی کہ اب ہم انسان اپنے سیارے سے لاکھوں، کروڑوں اور اربوں سال دوری پر موجود مظاہر کو کس قدر زیادہ سمجھنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان کریم کا پہلا جمعہ، اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت نہیں دی