محکمہ صحت نے چھٹیوں کےلیے نئے احکامات جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے۔
ٹیچنگ ہسپتالوں ، طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا، ٹیچنگ ہسپتال صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظورکرسکیں گے۔
سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز وملازمین کی میٹرنٹی،عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے پاس رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ ،کرکٹ شائقین کیلئے حیران کن پیشگوئی
گریڈ 18 سے20کےجنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہرقسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرےگا، تمام ڈاکٹرز وسرکاری ملازمین کو89دن کی چھٹی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔