مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف )مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام مذہبی عبادت گاہوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلحہ لائسنس کسی عالم یا فرد کے نام پر جاری نہیں کیا جائے گا بلکہ مسجد کمیٹی کے نام جاری ہو گا۔
محکمہ اوقاف کے زیر تحت چلنے والی مساجد کے اسلحہ لائسنس اوقاف اور مسجد کونسل کے نام جاری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری
مساجد اپنی کمیٹی کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے گی جس کی سکروٹنی کی جائے گی،سکروٹنی کے بعد پولیس مسجد کی انسپیکشن کرے گی اور اسلحہ لائسنس کی ضرورت کا جائزہ لے گی،کس مسجد کو کتنے اسلحہ لائسنس جاری ہوں گے؟یہ فیصلہ پولیس رپورٹ پر ہو گا ۔