جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور

Feb 20, 2026 | 11:54:AM
 جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ اسمبلی پر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزمان کی رہائی ضمانتی مچلکے جمع کروانے سے مشروط ہوگی،ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سندھ اسمبلی کے باہر واقع ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر انہیں ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔