شہریار آفریدی کیس، ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Feb 20, 2024 | 18:08:PM
شہریار آفریدی کیس، ڈی سی اسلام آباد کو کل صبح 9 بجے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کل صبح 9 بجے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی نظربندی کے کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

توہین عدالت کیس میں آج کی سماعت کے تحریری حکمنامے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد دوسرے صوبوں کے ساتھ مل کر وارنٹ گرفتاری پر عمل کروائیں۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹ، سی پورٹ یا بارڈر کراسنگ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نظر آئے تو گرفتار کرکے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیے: ذوالفقار علی بھٹو کیس،میں مارشل لاء سے بہت ڈسٹرب ہوں، چیف جسٹس

ہائیکورٹ کے جج جسٹس بار ستار نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی تھی اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا ہے کہ انصاف کے نظام میں رکاوٹ بننے پر کیوں نا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی جائے۔