جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑکیس: فرخ حبیب مقدمہ سے ڈسچارج

Feb 20, 2024 | 11:03:AM
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑکیس: فرخ حبیب مقدمہ سے ڈسچارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔

انسداد دہشتگری عدالت میں کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی ، سابق وزیر مملکت فرخ حبیب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی افسر نےکہاکہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

فرخ حبیب کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی گئی، عدالت نے فرخ حبیب کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

یہ بھی پڑھیں ؛  190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر