190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

Feb 20, 2024 | 10:32:AM
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا۔

جج کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر