زلزلے میں بچ جانے والے نوجوان نے آپ بیتی سنا دی

Feb 20, 2023 | 22:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترکیہ زلزلے میں زندہ بچ جانے والے نوجوان باران کی کہانی اسی کی زبانی ، پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کا ممنون ہوں،  بہت شکریہ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم کا جنہوں نے میری بہت مدد کی ۔

 نوجوان باران کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دبے میں کچھ نہیں کر سکتا تھا مگر اچانک مجھے انسانی آواز آئی اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا،مجھے آواز آئی کہ وہ مجھے بچا لیں گے   میں اس وقت بہت خوش ہوا  ۔ 

 پاکستانی بھائیوں نے  کہا ’’لاالہہ الا اللہ‘‘ تو میں نےکہا’’محمد رسول اللہ‘‘ہم نے تکبیر پڑھی ، اس سے پہلے مجھے لگا میں یہاں ایسے ہی مر جاؤں گا،مجھے ایسے لگا جیسے میں مر چکا ہوں اور سب ختم ہو چکا ہے مگر پھر مجھے احساس ہوا کہ میں زندہ ہوں، اللہ نے میری مدد کی -

 میں نے آواز لگائی اور پتھر پھینکے تو اللہ کا شکر ہے انھوں نے صحیح جگہ کھدائی کی اور میں ملبے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ، حفاظت کے پیش نظر پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے مجھےسٹریچر پر لٹادیا،پھر پاکستانی بھائیوں نے مجھے سٹریچر پر اوپر نکالنا شروع کیا اور راستے میں ہم نے ملکر نعرہ تکبیر بلند کیا ۔

پھر ہم ایمبولینس میں پہنچ گئے جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی -