ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کیا کرنا ہے۔انضمام الحق نے بیٹوں پر واضح کر دیا

Feb 20, 2022 | 22:05:PM
ٹیم۔رگڑا۔محنت۔انٹرویو۔کرکٹ۔شوق
کیپشن: انضما م الحق  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلے باز انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے اپنے بیٹوں کو ہدایات جاری کردیں۔
 نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انضمام الحق کے دو چھوٹے بیٹوں انعام الحق اور اعصام الحق نے شرکت کی۔ پروگرام میں سابق کرکٹر کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ وہ کافی شوق سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور آل راو¿نڈر ہیں جب کہ دوسرا بڑا بیٹا بیٹسمین ہے۔انضمام الحق کے بڑے بیٹے ابتسام الحق کشمیر پریمیئر لیگ کھیل چکے ہیں۔ اس موقع پر دونوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ویسے تو میں اور لوگوں کی سلیکشن کر سکتا ہوں لیکن یہاں میرے لئے کسی کا انتخاب کافی مشکل ہوگا، دونوں ہی شاندار کھیل پیش کرتے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر قومی کھلاڑی بننا ہے تو سخت محنت کرنی پڑے گی، کھلاڑی بننے کےلئے رگڑا کھانا پڑتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میرے سارے بچوں کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے لیکن ان میں سے جو بھی محنت کرے گا وہ ٹیم میں جگہ بنا لے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔