شمالی وزیر ستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 دہشتگردہلاک، ایک جوان شہید

Feb 20, 2022 | 19:41:PM
سکیورٹی فورسز، شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران، 5دہشتگرد مارے گئے، جوان شہید
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگردمارے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردمارے گئے ،مرنے والوں میں حبیب نواز، وحید اللہ شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں عبدالرحمان ، محمد اللہ بھی مارے گئے ،ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہیدہوا،28 سالہ شہید شبیراحمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے ،آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: میئرلندن گلوکار عاطف اسلم کے بڑے مداح نکلے