ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کاالزام، پی ٹی آئی کے مسرور سیال گرفتار

Feb 20, 2021 | 23:06:PM
ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کاالزام، پی ٹی آئی کے مسرور سیال گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حلیم عادل شیخ کے بعد پی ٹی آئی کے مقامی رہنما مسرور سیال کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس ذرائع کاکہناہے کہ مسرور سیال پر 16 فروری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام تھا،مسرور سیال کو گلشن حدید سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو پولیس نے ملیر میں پولنگ سٹیشن کے باہر ہنگامہ آرائی اور مسلح گارڈز کے ساتھ آنے پر گرفتار کررکھا ہے۔