اداکار ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں ٹیپو شریف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس کے بالکل برعکس نکلا ہو؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک لڑکی سے آن لائن بات چیت ہوئی جو جلد محبت میں تبدیل ہوگئی مگر اس لڑکی نے دھوکا دے دیا، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔
معروف اداکارنے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال یعنی 25 سے 27 سال کی عمر صرف اس کی وجہ سے ضائع کر دیئے جو ایک بہت اہم دور ہوتا ہے، اس تلخ تجربے نے مجھے بدل کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی دعوت دی:افضل خان ریمبو
ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں اعتماد کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے، میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتا ہوں۔
معروف اداکار نے کہا کہ میں بہت جذباتی اور حساس ہوں، اس لیے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی نیا تعلق میرے لیے ایک اور مشکل کھڑی نہ کر دے۔