راولپنڈی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ

Dec 20, 2023 | 19:06:PM
راولپنڈی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ہوائی فائرنگ ہارلے سٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی ایف چوک میں کی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی بھی فائرنگ سے بال بال بچی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے، فائرنگ سے ٹریفک جام ہو گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم شایان علی

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا جو گاڑی میں فیملی کے ساتھ جا رہا تھا کہ اس دوران فیملی سے تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے گاڑی سے اُتر کر ہوائی فائرنگ کردی۔ اس دوران ایئرپورٹ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق معاملہ اہل خانہ سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنانے کا نہیں۔