پربھاس کی فلم'سالار' شاہ رخ خان کی 'ڈنکی' کو مات دینے کو تیار

Dec 20, 2023 | 12:51:PM
 پربھاس کی فلم'سالار' شاہ رخ خان کی 'ڈنکی' کو مات دینے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پربھاس کی فلم'سالار'  شاہ رخ خان کی 'ڈنکی' کو مات دینے کو تیار ،دونوں موویز میں سخت مقابلہ جاری ہے۔

معروف ڈائریکٹراور فلم تجزیہ کار رمیش بالا نے انٹرویوکےدوران  'سالار' اور 'ڈنکی' کا موزنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پربھاس کی فلم سالارپہلے دن ایس آر کے کی فلم کو تگڑا مقابلہ دے گی۔ 'ڈنکی' اچھا بزنس کرے گی  لیکن 'سالار' سے ایس آر کے اسٹارر فلم کو پیچھے چھوڑنے کی امید ہے۔ 'ڈنکی'، جس میں شاہ رخ خان میں رول میں ہیں اوریہ فلم  راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ضرورپڑھیں:خلیل الرحمان قمر ،مہوش حیات سے ناراض کیوں ہیں؟

  'سالار' میں پربھاس اور پرتھوی راج سوکمارنے اداکاری کے جوہر دکھائےہیں اور  اس فلم کو پرشانت نیل نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔شاہ رخ خان  کی 'ڈنکی' اور پربھاس کی 'سالار'  21 اور 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔

'ڈنکی' اور 'سالار' کی ایڈوانس بکنگ 15 دسمبر کو کھلی تھی ، شاہ رخ خان کی فلم نے 2.08 کروڑ روپےپہلے دن  کمائے تو وہیں پربھاس کی فلم سالار نےپہلے دن2.01 کروڑ روپے کمائے۔