سولر سسٹم سے بجلی حاصل کرنے والے صارفین بھی لیسکو کے نرغے میں آ گئے

Dec 20, 2023 | 12:21:PM
سولر سسٹم سے بجلی حاصل کرنے والے صارفین بھی لیسکو کے نرغے میں آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)سولر سسٹم کا استعمال کرنے والے لیسکو صارفین سے کمپنی اضافی رقم وصول کرنے لگی، لیسکو کے متعدد آفسز میں بائی ڈائریکشنل میٹر   کی انسٹالیشن کے نام پر 3 ہزار روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کا ڈیمانڈ نوٹس 33600 روپے مقرر کیا ہےلیکن بیشتر دفاتر میں 36200 روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ،لیسکو دفاتر میں انسٹالیشن چارجز کی بنیاد پر اضافی  رقم وصول کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا احسن فیصلہ،10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

 کمپنی نے چند روز قبل مارکیٹ سے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کی تھ اور اب کمپنی نے سٹاک ملنے پر صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز کا اجراء مہنگے داموں شروع کر رکھا ہے ،بائی ڈائریکشنل میٹرز کے اجراء کے بعد صارفین سے مختلف علاقوں میں اضافی قیمت وصول کی جانے لگی۔