’’سمجھوتہ‘‘ بے مثال جوڑے کی لازوال کہانی

Dec 20, 2022 | 12:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ڈرامہ سیریل سمجھوتہ کا پہلا ٹیزر جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں ایک نئے ڈرامے سمجھوتہ کا اضافہ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ڈرامہ کا پہلا ٹیزر  یو ٹیوب سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمزپر ریلیز کیا گیا ہے۔ سمجھوتہ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کی ہے جو شادی کے ایک لمبے عرصے کے بعد بھی ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کے بیٹے اور بہویں بھی ان کے پیار کی مثالیں دیتے ہیں ۔ ایسے میں ڈرامے کے مرکزی کردار صبا فیصل کو جان لیوا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ 

اس بیماری کا سن کر جہاں اس کے سارے گھر والے پریشان ہوتے ہیں وہیں صبا فیصل کو بھی یہ کہا ہوا سنا جا سکتا ہے کہ ’’ میں ابھی مرنا نہیں چاہتی‘‘۔آگے دیکھیے ڈرامہ کے اندر اصل کہانی ہے کیا یہ تو جب ڈرامہ ریلیز ہوگا تب ہی سمجھ میں آئے گا۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ اور صبا فیصل مرکزی ادا کرر ہے ہیں اس کے علاوہ اس ڈرامے میں اداکار علی انصاری،سدرہ نیازی اور دیگر کی کاسٹ بھی شامل ہیں۔