پاکستان کے دشمن کو للکار،علی ظفرکا نیا گیت

Dec 20, 2020 | 00:49:AM
پاکستان کے دشمن کو للکار،علی ظفرکا نیا گیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )علی ظفر نے انسٹا گرام پر اپنے پہلے ریپ سانگ کی جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی ہیں جس  میں وہ اسٹوڈیو میں اپنا پہلا ریپ سانگ ’بھائی حاضر ہے‘ گاتے نظر آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق ریپ سانگ میں علی ظفر میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو للکارتے ہوئے پاکستانیوں کی طاقت بیان کرتے نظر آرہے ہیں اور آخری میں گانے کا اختتام ’بھائی حاضر ہے‘ پر کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

واضح رہے کہ’بھائی حاضرہے‘ علی ظفر کا اپنا تخلیق کیا گیا فقرہ ہے جو انہوں نے رواں سال کے ابتدا میں علی عظمت کی جانب سے لگائے گئے الزام کے ردِعمل میں ادا کیا تھا کیوں کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ترانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد علی عظمت نے علی ظفر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ترانے کو ناکام بنانے کے لئے بلاگرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔یاد رہے کہ علی ظفر نے بلوچی گیت ’لیلا اولیلا‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد دو ماہ قبل نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گیت ’الے‘ بھی ریلیز کیا ہے جسے اب تک 9 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔