حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ،ریٹائرمنٹ کے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے میجر جنرل عمر فرید کو ایڈیشنل سیکریٹری (ون) دفاع ڈویژن مقرر کیا ہے.
میجر جنرل عمر فرید اپنے پیشرو ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ریلیو کریں گے، علاوہ ازیں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی گریڈ 20 کی کامرس ڈویژن میں تعینات سائرہ امداد علی کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں.
دریں اثناء وزیراعظم کی منظوری کے بعد اکبر علی ربانی،سینئرمنیجر پروکیورمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ مقرر کئے گئے ہیں، اکبر علی ربانی کی تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے.
دیگر نوٹیفیکشنز کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن شہزاد نواز چیمہ کا بطور ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تقرر منسوخ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسسٹنٹ پروفیسر میمونہ شہزادی کی خدمات ڈیپوٹیشن پر محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر حکومت سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کی گئی ہیں.
مزید برآں وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن شفیق احمد کی رواں برس 8 نومبر 2025 کو اور ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن روبینہ اختر کی آئندہ برس 30 اپریل 2026 کو ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں، دونوں ڈپٹی سیکریٹریز سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل پہنچ گئے