وزیراعظم کی کرسی خطرے میں ہے،ندیم قریشی کا دعویٰ
کیپشن: 24نیوز کا پروگرام دستک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم قریشی نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کی کرسی خطرے میں ہے۔
24نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم قریشی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ وفاقی سطح پر ہوگی۔
ندیم قریشی نے فیصل واوڈا کے سیاستدانوں کو خبردار کرنے والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ وزیراعظم کی کرسی خطرے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر کینسر میں مبتلا