جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کے منٹس پبلک کرنے کا معاملہ ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کاجوابی خط لکھ 

Aug 20, 2025 | 18:50:PM
جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کے منٹس پبلک کرنے کا معاملہ ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کاجوابی خط لکھ 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کے منٹس پبلک کرنے کے معاملے پرجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوابی خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ بطورکمیٹی ممبران ہم نے 26ویں ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ کیا تھا،کمیٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیس مقرر نہیں کیا گیا تھا،کیس نہ لگنے پر 4 نومبر کو پھر خط لکھا۔

سینئر ججز کا خط میں مزید کہناتھا کہ ہمارے فیصلے پر چیف جسٹس کے لکھے گئے دونوں نوٹس ہمیں نہیں دیئے گئے،چیف جسٹس نے اپنا نوٹ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں پڑھا،جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر مجاز فورم نہیں تھا،منٹس میں کہا گیا بنچ تشکیل کا معاملہ آئینی بنچ اور آئینی کمیٹی کو بھیجا گیا،اس وقت آئینی بنچ اور آئینی کمیٹی کا وجود ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مضبوط ہو گیا