خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 377 تک پہنچ گئی

Aug 20, 2025 | 14:43:PM
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 377 تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیلاب اور فلڈ کے نقصانات سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک 377 افراد جاں بحق جبکہ 182 زخمی ہوئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 294 مرد، 50 خواتین اور 33 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 145 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس ،عدالت  نےبڑا فیصلہ سنا دیا

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ سے 1377 مکانات متاثر، 355 مکمل تباہ، 1022 جزوی نقصان پہنچا۔ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی میں پیش آئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش اور سیلاب سے ضلع میں شہدا کی تعداد 231 ہوگئی۔