محکمہ تعلیم سندھ کا 46 ہزار549نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ 

Aug 20, 2021 | 21:50:PM
محکمہ تعلیم سندھ کا 46 ہزار549نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے 46 ہزار 549 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
محکمہ سکول تعلیم کے مطابق 32510 پرائمری سکول ٹیچرز کی بھرتیاں ہونگی جبکہ 14039 جونیئر سکول ٹیچرز کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔
محکمہ تعلیم کا مزید کہناہے کہ کراچی ڈویژن میں 7271 اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی، کراچی میں 4167 پرائمری سکول ٹیچرز کی بھرتیاں ہونگی جبکہ 3104 جونیئر سکول ٹیچرز کی بھرتیاں ہونگی ۔
بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کی مدد سے کی جائیں گی، بھرتیوں کا آغاز 23 اگست سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سکولز مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کردیا