باپ کو قرض دیا ،رقم واپس نہ ملنے پر اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا

Aug 20, 2021 | 16:43:PM
باپ کو قرض دیا ،رقم واپس نہ ملنے پر اسکی بیٹی کو اغوا کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)باپ قرض نہ ادا کر پایا تو قرضہ دینے والے نے پیسے کے بدلے اس کی 12 سالہ بیٹی سے شادی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع خیر پورکے احمد پور میں میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے 20 ہزار روپے ادھار لئے ،ملزم جب اس سے پیسے لینے کیلئے پہنچا تو اس نے خوب ہنگامہ برپا کیا ، متاثرہ شخص کی بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغواءکیا اور اپنے ساتھ لے گیا ، بعدازاں اس نے اس کے ساتھ شادی کر لی ۔

12 سالہ متاثرہ لڑکی کا کہناہے کہ اسے ایک کمرے میں بند کر کے رکھا گیا اور 8 دنوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم کسی طرح وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔بارہ سالہ بچی کا کہناتھا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہے جبکہ انہوں نے ہمارے گھر پر ہلہ بولا اور میرے والدین اور بھائی کو بری طرح سے زدو کوب کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔لڑکی کا کہناتھا کہ حکام اعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ نوٹس لیں اور ہمیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:    کابل ائیرپورٹ پر دردناک مناظر