علیزے شاہ کو کس کی تلاش ؟

Aug 20, 2021 | 13:39:PM
علیزے شاہ کو کس کی تلاش ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں ،جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور اداکارہ کی خوب تعریف کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں۔

علیزے شاہ نے اپنی نئی تصویروں کی ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’جانے تو کہاں ہے؟‘

 علیزے شاہ کی ان تصویروں پر کچھ ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں، مداحوں نے علیزے شاہ کی تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے شاہ نے سیاہ رنگ کی فراک کے ساتھ جھمکے پہنے ہوئے ہیں اور اُن کے بال لمبے نظر آ رہے ہیں جس پر اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اُن کی پسندیدہ پرانی علیزے شاہ واپس آ گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    کوئی بھی افغانستان مین خونریزی نہیں چاہتا ،شاہ محمود قریشی