ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری، سبسڈی کیسے اور کس کو ملے گی؟

Apr 20, 2026 | 14:05:PM
ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری، سبسڈی کیسے اور کس کو ملے گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پنجاب حکومت نے ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری کر دیئے، محکمہ خزانہ نے کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ایک ارب 60 کروڑروپے کے فنڈز جاری کردیے۔

اعلامیے کے مطابق گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کسان سبسڈی کے اہل قرار دئیے گئے ہیں، ہرایکڑ کیلئے 10لیٹر ڈیزل پر150روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی، کسان کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ کاشتکار ہی سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:7.4 شدت کا زلزلہ،  سونامی  کی وارننگ

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کسانوں کو ریلیف دینے کا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا تھا، حکومتی پالیسی کے تحت کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈیزل پر سبسڈی صرف رجسٹرڈ کسانوں کو ملے گی۔