پاکستان کا وہ شہر جہاں عید کا چاند نظر آ گیا

Apr 20, 2023 | 20:57:PM
پاکستان کا وہ شہر جہاں عید کا چاند نظر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان بھرمیں چاند کی شہادت نہ ملنے کا اعلان کیا ہے لیکن ملک کا ایک ایسا شہر بھی ہےجہاں سے ایک دو نہیں بلکہ شوال کے چاند کی 8 شہادتیں موصول ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے گڑیالہ میں چاند نظر آگیا ہے، مردان گڑیالہ میں سعید زمان چچا سمیت 8 افراد نے چاند دیکھ لیا، واضح رہے کہ رویت ہلال  کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لیے ملک بھر میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائیگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات اور لندن میں  شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور ان ملکوں کے شہری کل عید الفطر ادا کریں گے۔