شہری کے مہینے بھر کی خریداری اکیلے کر ڈالنے کی ویڈیو وائرل

Apr 20, 2023 | 11:33:AM
ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص اکیلے ہی سارا سامان لے کر اسکوٹی پر گھر کو نکل پڑتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص اکیلے ہی سارا سامان لے کر اسکوٹی پر گھر کو نکل پڑتا ہے۔

مہینے بھر کی شاپنگ کیلئے جاتے ہوئے شہریوں کو یا تو گاڑی کی ضرورت ہوتی ہے کہ جس میں سامان رکھا جاسکے یا گھر کا کوئی دوسرا فرد ساتھ ہو جسے سامان پکڑایا جاسکے۔

سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں ایک جوڑے نے شہری کی ویڈیو بنائی جس نے اپنی چھوٹی سی اسکوٹی پارکنگ ایریا میں کھڑی کی ہوئی تھی۔

وہ مارٹ سے نکل کر آیا، سارا سامان ٹرالی سے نکال کر پارکنگ میں رکھا، ٹرالی واپس مارٹ میں رکھ کر آیا اور سامان کو سنبھالنا شروع کیا۔شہری نے ایسی جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس میں ہُک لگے ہوئے تھے جن میں وہ ایک ایک کرکے تھیلیاں لٹکاتا گیا۔بعد ازاں اس نے بچوں کو اٹھانے والی بیلٹ کمر سے باندھی اور کئی تھیلیاں اس پر ٹانگ دیں۔

10اپریل کو اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔