عمران نیازی  امریکیوں سے کیوں مل رہے ہو۔اب سازش ہے یا مداخلت۔رانا ثنا کے سابق وزیراعظم سے سوال

Apr 20, 2022 | 20:34:PM
نیازی۔الہان عمر۔سازش۔مداخلت۔حکومت۔رکن کانگریس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن رہنماﺅں سے امریکی عہدیداروں کی ملاقاتوں پر تنقید اور اسے اپنی حکومت کیلئے سازش قرار دینے سابق وزیر اعظم عمران خان امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات کرکے خود اسی الزام کی زد میں آگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے عمران خان پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔انہوں نے سابق وزیراعظم سے پوچھا جناب والا بتائیں اب امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراو¿ں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہئے یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔ قوم کو امریکا کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا جلسوں میں "ابسلوٹی ناٹ" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "ابسلوٹی ییس" کیوں کہا ۔قوم کو میرے سوالوں کا جواب چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ آرمی چیف کی برطرفی سے متعلق خبر ۔بی بی سی نے اہم اقدام اٹھا لیا