پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں بڑا اضافہ

Apr 20, 2022 | 10:18:AM
پیٹرولیم مصنوعات، فائل فوٹو
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔
تفصیلات کے مطابق  پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 96 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 14.81 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ اسی مدت کے مقابلہ میں 96 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 7.564 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

 مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    نئی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب