رات گئے مذاکرات کی کامیابی کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا جمعرات 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کے حوالے سے قرارداد آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ قوی امکان ہے کہ حکومت کی جانب سےفرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد آج ہی پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی مذاکرات کامیاب ؟ لاہور یتیم خانہ چوک پر دھرنا تاحال جاری