’’پتھر پگھلا نا ہے‘‘ 30 ستمبر سے شروع ہونیوالے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ’’پتھر پگھلا نا ہے‘‘ 30 ستمبر سے شروع ہونیوالے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر آئی سی سی کے آفیشل اکائنٹ سے جاری کردہ اس نغمے کے بول ’’پتھر پگھلا نا ہے’‘ جس میں بھارت کی گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ کی ٹکٹ 350 درہم میں فروخت کیلئے دستیاب