ہفتے کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اورگرم ر ہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع اورکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41، دالبندین40، نورپورتھل اور سبی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ :بھارتی ٹیم نے عمان کو فتح کے لیے بڑا ہدف دیدیا