ٹی20 ایشیا کپ:بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کی ٹیم نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی، بھارت کی جانب سے 189 رنز ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 4 وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی ۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، حامد مرزا نے 33 گیندوں پر 51 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، جتندر سنگھ نے 33 گیندوں پر 32 سکور کیے۔
ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو فتح کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا ، سنجو 45 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز ابھیشک شرما نے 15 گیندوں پر 38 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، اکشر پٹیل نے 13 گیندوں پر 26 سکور کیے،تلک ورما نے 18 گیندوں پر 29 سکور کیے۔
عمان کی جانب سے شاہ فیصل ، جیتن راما نندی اور عامر کلیم نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیم نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں کبھی پہلے بیٹنگ نہیں کی، وہ آج پہلے بیٹنگ کریں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 2 میچ جیتنے کے بعد پہلے ہی سپر فور میں پہنچ چکی ہے، جبکہ گزشتہ روز سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سپر فور کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
سری لنکا کی کامیابی کے ساتھ ایشیا کپ میں سپر فور کی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ گروپ اے کی پاکستان، بھارت اور گروپ بی کی سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں مقابلہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں :سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو سیاہ لمحہ ہے: پاکستان