البانیہ : مصنوعی ذہانت سے تیا ر دنیا کی پہلی وزیر کا پارلیمنٹ میں پہلا خطاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)البانیہ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی وزیر نے پارلیمنٹ میں اپنا پہلا خطاب کیا ہے۔
خطاب میں اے آئی جنریٹِڈ وزیر نے کہا کہ میں یہاں انسانوں کی جگہ لینے کیلئے نہیں ہوں بلکہ اِن کی مدد کرنے کے لیے ہوں، کچھ لوگوں نے مجھے غیر آئینی کہا ہے کیونکہ میں انسان نہیں ہوں۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی وزیر نے مزید کہا کہ میں آپ کو یاد دلاتی چلوں آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے والوں کے غیر انسانی فیصلوں سے ہے۔
یاد رہے کہ البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے گزشتہ ہفتے دنیا کے پہلے AI-generated حکومتی وزیر کا تقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن جاری، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے
اے آئی وزیر کا نام البانوی زبان میں ’ڈیلا‘ یعنی ’سورج‘ ہے۔