مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔
مون سون کے 11واں سپیل کے پیش نظر آج لاہور میں 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بارش کے باوجود شہر میں حبس اور گرمی برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہے گی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو دوران بارش احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈے کس نے برسائے؟ چاہت فتح علی خان ثبوتوں کے ساتھ سامنے آگئے
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون اختتام پذیر ہوچکا، آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم گرم رہے گا، ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں موسم قدرے گرم رہے گا۔
قبل ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہےکہ مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، آئندہ ہفتےتک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب کے تمام دریا اپنی نارمل سطح پر آگئے ہیں،مرالہ سے پنجند تک کوئی بڑا ریلا موجود نہیں،جسڑ سے سندھنائی تک بھی کوئی بڑاریلا نہیں۔