ڈالرمہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی

Sep 19, 2022 | 11:23:AM
ڈالرمہنگا ، روپے کی قدر میں مزید کمی
کیپشن: ڈالر
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیںزلزلے کے شدید جھٹکے

امریکی ڈالر کو مسلسل عروج اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا زوال کا سفر جاری  ہے ،  آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ روپے پر دباؤ برقرار رہا،اور اس کی قدر مزید کم ہوگئی اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 16پیسے مہنگا ہوکر 237 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 236.88 روپے سے بڑھ کر 237.84 روپے پر بند ہوا . 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کا روپے پر دباؤ ہے۔ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 17.60 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے جو روپے پر دباؤ کی وجہ بنی اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بھی منفی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔