زلزلے کے شدید جھٹکے

Sep 19, 2022 | 10:46:AM
) سکردو کی سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت سکردو روڈ بلاک ہوگئی
کیپشن: زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سکردو کی سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت سکردو روڈ بلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پانی کے ٹینک  میں دھماکا،8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق پہاڑ سے گرنے والے پتھر لگنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں گلگت شہر سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب کا علاقہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔