کراچی میں پانی کے ٹینک  میں دھماکا،8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی

Sep 19, 2022 | 10:29:AM
کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکے سے 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے
کیپشن: کراچی دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکے سے 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹر کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹینک میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔