جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: شہباز شریف

Sep 19, 2021 | 16:02:PM
جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: شہباز شریف
کیپشن: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کا احترام لازم ہے، وسائل عوام تک پہنچانا ہوں گے، جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

شہباز شریف نے کراچی میں اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطااللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کیلئے حاضر ہوئے ہیں، 58 ٹوبی کے تحت کئی حکومتوں کا بوریا بستر گول کیا گیا، آئین سے 58 ٹو بی کا خاتمہ 1997 میں ہوا، اس شق کو ختم کرنے کیلئے سردار عطااللہ مینگل کا کلیدی کردار تھا، سردار عطااللہ مینگل کی جمہوریت کے لئے گرا نقدر خدمات ہیں۔ عطااللہ مینگل کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی، سردار عطااللہ مینگل نے ساری عمر جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اور ان تک وسائل پہنچانے ہوں گے، قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیشرفت.. اہم ملزم کو  پکڑلیا گیا