سعودی عرب میں کم عمر بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنے پر 500 ریال جرمانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنے پر 500 ریال جرمانہ ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بالغ کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہو گا،محکمہ ٹریفک کے مطابق 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنے پر 300 ریال سے 500 ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
حکام نے کہا کہ بچوں کی سلامتی والدین کی ذمہ داری ہے۔ اور انہیں گاڑی کے اندر اکیلا چھوڑ دینا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے۔
ٹریفک حکام نے کہا کہ ٹریفک کے قوانین اور ہدایات کی پابندی ضروری ہے۔ اور سفر کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات اختیار کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سزاؤں کا مقصد سماجی شعور میں اضافہ کرنا اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یواےای: گولڈن ویزا کی نئی کیٹگری متعارف