’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا 

Oct 19, 2025 | 10:45:AM
 ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نغمے میں وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔
قومی نغمے  کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے پیغام دیاگیاہے کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔
نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیوں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماحولیاتی ایس اوپیزپر عمل نہ کرنیوالی بھاری گاڑیوں کالاہورمیں داخلہ بند
نغمے میں خون کے آخری قطرے تک  وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیاہے کہ شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔