ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی

Oct 19, 2023 | 20:37:PM
 ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا، تاہم دیر،سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں سرد رہے گا،تاہم اوکاڑہ ، بہاولنگر اور گردونواح میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم  پنجگور، تربت، آواران،لسبیلہ اور خاران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں  چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"پیٹرول سستاہونے پر ورلڈ کپ کی گاڑی تیز  بھی چلے گی"، حسن علی