نمرہ خان کا یشما گل کو سالگرہ کی مبارکباد کا منفرد انداز، مداحوں کو بھا گیا

Oct 19, 2023 | 18:41:PM
نمرہ خان کا یشما گل کو سالگرہ کی مبارکباد کا منفرد انداز، مداحوں کو بھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی سہیلی و اداکارہ یشما گِل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو جاری کردی۔

نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں جہاز میں کھانا کھاتے اور تصاویر بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے برابر میں بیٹھی شیشما گِل خوابوں کی نگری میں گم سو رہی ہیں۔

 نمرہ خان نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ"دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں' جبکہ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے یشما گِل کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔"انہوں نے لکھا کہ "مسکراہٹ اور فن سے بھرپور زندگی کے ایک نئے سال کی مبارکباد، سالگرہ مبارک ہو۔"


 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یشما گِل اور نمرہ خان ایک ساتھ متحدہ عرب امارات میں چھٹیاں منانے گئی تھیں اور دبئی کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی منفرد ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔