آل راؤنڈر شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ؟

Oct 19, 2021 | 23:03:PM
شعیب ملک،ریٹائرمنٹ،اہم خبر
کیپشن: ثانیہ مرزا،شعیب ملک،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ایک رپو رٹ کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ کھیلنا اور سر کو بلند رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔شعیب ملک کو ٹیم سلیکشن کے آخری لمحات میں ورلڈ ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔وہ  صہیب مقصود کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے گیے تھے۔

یا د رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سےشادی کر رکھی ہے،اور دونوں ممالک میں ان کے کھیل کو یکساں طور پر پسند کیا جا تاہے۔وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی سکواڈ کے سینئر ترین ممبر ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا تجربہ ہمارے لیے اثاثہ ہےاور وہ ٹیم کے فٹ ترین پلیئرز میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری۔۔اہم خبر آگئی