سابق کرکٹر راشد لطیف کے خلاف سٹے بازی کی تحقیقات کا آغاز

Nov 19, 2025 | 22:16:PM
سابق کرکٹر راشد لطیف کے خلاف سٹے بازی کی تحقیقات کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) سابق کرکٹر راشد لطیف کے خلاف این سی سی آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،راشد لطیف پر سٹے بازی جیسے سنگین الزامات عائد ہیں، راشد لطیف کے خلاف دو انکوائریز چل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق راشد لطیف پر لاہور اور اسلام آباد میں انکوائری کی جا رہی ہیں،سابق کرکٹر دونوں دفاتر میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

 سابق کرکٹر راشد لطیف کو تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا ہے، تاحال راشد لطیف نے تحریری سوالنامے کا جواب نہیں دیا۔

تحریری سوالنامے میں بیٹنگ کمپنیوں اور کرکٹ سے متعلق تعلقات کو شامل کیا گیا ، راشد لطیف کے خلاف سینئر منیجر لیگل پی سی بی سید علی نقوی نے درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا