پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کردی

Nov 19, 2025 | 19:36:PM
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) پاکستان نے بھارتی طیاروں کے فضائی بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کر دی ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے  بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

بھارتی تمام مسافر اور ملٹری طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی، پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا