سب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے: شیخ رشید

Nov 19, 2025 | 10:26:AM
سب کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے: شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہٰذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب کر دی

انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چالیس چالیس سال کی سزائیں ہوئی ہیں، میرے بھتیجے راشد شفیق کو بھی چالیس سال کی سزا ہوئی، ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہیے۔